سو لفظوں کی کہانی

اینٹی کرپشن

​اعظم: آپ نے وہ خبر سنی؟

جمیل: کونسی خبر؟

اعظم: طارق صاحب کو گرفتار کیا ہے۔

جمیل: کس نے؟

اعظم: اینٹی کرپشن والوں نے۔

جمیل: مگر کس لئے؟ وہ تو بہت نیک آدمی ہے۔

اعظم: کس نے کہا ہے نیک آدمی ہے۔ اس پر کرپشن ثابت ہوئی ہے۔کروڑوں روپے اسکے گھر برآمد ہوئے ہیں اور تو اور سینکڑوں غیرقانونی بھرتیاں بھی کی ہیں۔

جمیل: اچھا ہے اسیطرح گرفتاریاں ہوجائے تو ملک ترقی کرے گا۔

تین مہینے بعد

جمیل: پھول لیکر کہاں جارہے ہو؟

اعظم: طارق صاحب کو مبارکباد دینے جارہا ہوں۔ وہ اینٹی کرپشن کا چیرمین بن گیا ہے۔

سو لفظوں کی کہانی

“عورتوں کے عالمی دن”

تحریر: عارف چنگیزی

سائمہ کہا ہو تم؟

جی مالک میں یہاں ہوں۔

تم نے میرے کپڑے استری کر کے رکھا ہے؟

نہیں مالک ابھی تک استری نہیں کیا ہے۔

کیوں؟

برتن دھو رہی تھی۔

میں نے تمہیں کیا کہا تھا؟

جی! کپڑے استری کر کے تیار رکھو مجھے جانا ہے یہ کہا تھا۔

اس کا مطلب تم میری بات پر نہیں عمل کرتی۔

کرتی ہوں مالک۔

تو پھر میرے کپڑے کیوں تیار نہیں ہے؟

ابھی تیار کرتی ہوں مالک۔

مالک نے ایک زور دار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا جلدی کرو مجھے عورتوں کے عالمی حقوق پر لیکچر دینے کیلئے جانا ہے۔