سو لفظوں کی کہانی

“فاتحہ”

عادل: ابراہیم بہت محنتی ہوگیا ہے۔

شریف: ہاں یار، والد کے انتقال کے بعد گھر کو وہی چلا رہا ہے۔

عادل: بہت افسوس ہوا اسکے والد کے انتقال پر۔ اچھی بات یہ ہے اس میں بہت زیادہ تبدیلی آگئی ہے

شریف: تبدیلی تو لازمی آنی تھی قرضے جو چکانے تھے۔

عادل: قرضے؟ کس چیز کے قرضے؟

شریف: والد کے انتقال پر لوگوں کو کھانا کھلانے پر جو اخراجات ہوئے تھے وہ قرضوں سے ہی ہوگئے تھے۔ لوگوں نے رسم سوئم پر چکن کے بجائے مٹن گوشت کی فرمائش کی تھی۔

عادل: چلیں ایک فاتحہ لوگوں کے سوچ پر بھی پڑھیں۔